بری شہرت والے پولیس افسران کو نوکریوں سے فارغ کرنے کا فیصلہ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 17 ستمبر 2016 17:20

سرگودھا (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔17ستمبر2016ء) : پنجاب بھرکے 36 اضلاع میں بری شہرت کے حامل پولیس افسران کی تفصیلات اکٹھی کرکے انہیں نوکریوں سے فارغ کرنے کا اصولی فیصلہ کرلیا گیا ہے پولیس ذرائع کے مطابق کرپشن‘ ملزمان نہ پکڑنے‘ رشوت‘ ناقص تفتیش‘ افسران کے حکم کی عدولی اور مقدمات عدالتوں میں بروقت پیش نہ کرنے سمیت دیگر غفلت کے مرتکب پولیس افسران کی فہرستیں تیار کی جارہی ہیں پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ان افسران کو عہدوں سے ہٹانے اور بعض کو ملازمتوں سے فارغ کئے جانے کا امکان ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ ان میں سے اکثر ایسے ہیں جو سیاسی اثر و رسوخ کی بنیاد پر بار بار بحال ہوکر عوام کیلئے درد سر بنے ہوئے ہیں آئندہ ایسے پولیس افسران کو نوکریوں سے فارغ کرنے کا اصولی فیصلہ کرلیا گیا ہے جن کی تفصیلات اکٹھی کرنے کیلئے سپیشل برانچ اور دیگر اداروں کو ہدایات جاری کردی ہیں جو ایسے پولیس افسران کی تفصیلات اکٹھی کرکے آئی جی آفس کو روانہ کرینگے جہاں ان پولیس افسران کے مستقبل کا فیصلہ کیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :