ویسٹ انڈین آل راؤنڈر آندرے رسل پاکستان کیخلاف ٹی ٹونٹی سیریز سے باہر

ہفتہ 17 ستمبر 2016 17:08

ویسٹ انڈین آل راؤنڈر آندرے رسل پاکستان کیخلاف ٹی ٹونٹی سیریز سے باہر

باربڈوس(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار17 ستمبر۔2016ء ) ویسٹ انڈین آل راؤنڈر آندرے رسل پاکستان کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز سے باہر ہوگئے ہیں ۔

(جاری ہے)

ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق آندرے رسل نجی مصروفیت کی وجہ سے ٹیم سے دستبردار ہو ئے ہیں اور میڈیم پیسر کیسرک ولیمز کو آندرے رسل کی جگہ ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے ۔