ریوپیراالمپکس،چین طلائی تمغوں کی دوڑ میں 93کے ساتھ سب سے آگے

برطانیہ دوسرے،یوکرائن تیسرے،امریکہ چوتھے اور آسٹریلیا پانچویں نمبر پر ہے

ہفتہ 17 ستمبر 2016 17:02

ریو ڈی جینرو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 ستمبر۔2016ء) چین نے ریو پیرا المپکس میں طلائی تمغوں کی سنچری کے قریب پہنچنے کے پیش نظر گذشتہ روز تین مقابلے جیت لئے اور مجموعی طور پر 9طلائی تمغے حاصل کرلیے،اس ایشیائی ملک نے مقابلوں کے 9روز کا اختتام 93طلائی،74چاندی اور 49کانسی کے تمغوں کے ساتھ کیا،اس طرح وہ برطانیہ سے 75طلائی،یوکرائن سے 38طلائی،امریکہ سے 36 اور آسٹریلیا سے 17طلائی تمغوں کے ساتھ سرفہرست ہے،چین کی دوٹیم کامیابیاں ٹیبل ٹینس اور ویل چیئر شمشیر زنی میں ہوئی ہیں،ریو گیمز کے انتہائی دلچسپ طلائی تمغے کا فیصلہ کرنے والے ایک میچ میں چین نے جرمنی کو 2-1سے ہرا کر ٹیبل ٹینس مینز ٹیم کلاس تین اعزاز حاصل کرلیا،چین نے تیراکی،اتھیلیٹکس اور تیراندازی میں بھی گولڈ میڈل حاصل کیے۔

متعلقہ عنوان :