Live Updates

افغان صدر اشرف غنی بھارت میں جا کر پاکستان کیخلاف ہندوستان کے ہاتھوں کھلونا بن کر پاکستان کو بند کرنے کی بے وقوفانہ بات کر رہاہے ‘

پاکستان نے افغانیوں کو پالا ‘کھانا دیا ‘اشرف غنی کا خاندان بھی پاکستان میں پلتا رہا اشرف غنی انڈیا کی سازشوں کا حصہ اور احسان فراموش نہ بنے ‘ہم پاکستان تحریک انصاف کے کسی ایسے احتجاج کا حصہ نہیں بنے گے جس میں کسی کے گھر کا گھیراوٴ کیا جائے‘عالمی برادری مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کا نوٹس لے ‘ حکومت پاکستان میں جاری دہشت گردی میں را کی سازشوں کو عالمی برادری کے سامنے اٹھائے اور بھارت کو بے نقاب کرے پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سابق و زیر داخلہ سینیٹر رحمان ملک کی لندن میں صحافیوں سے بات چیت

ہفتہ 17 ستمبر 2016 16:51

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 ستمبر۔2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سابق و زیر داخلہ سینٹر رحمان ملک نے کہا ہے کہ افغان صدر اشرف غنی بھارت میں جا کر پاکستان کیخلاف ہندوستان کے ہاتھوں کھلونا بن کر پاکستان کو بند کرنے کی بے وقوفانہ بات کر رہاہے ‘کس میں اتنی ہمت ہے کے پاکستان کیخلاف ایسے اقدام اٹھا سکے ‘پاکستان نے افغانیوں کو پالا ‘کھانا دیا ‘اشرف غنی کا خاندان بھی پاکستان میں پلتا رہا اشرف غنی انڈیا کی سازشوں کا حصہ اور احسان فراموش نہ بنے ‘ہم پاکستان تحریک انصاف کے کسی ایسے احتجاج کا حصہ نہیں بنے گے جس میں کسی کے گھر کا گھیراوٴ کیا جائے۔

وہ ہفتہ کو یہاں لندن میں صحافیوں سے خصوصی گفتگو کررہے تھے ۔ رحمن ملک نے افغان صدر کے بھارت میں بیانات پر اپنے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ افغان صدر اشرف غنی بھارت میں جا کر پاکستان کیخلاف ہندوستان کے ہاتھوں کھلونا بن کر پاکستان کو بند کرنے کی بے وقوفانہ بات کر رہاہے ‘کس میں اتنی ہمت ہے کے پاکستان کیخلاف ایسے اقدام اٹھا سکے ‘پاکستان نے افغانیوں کو پالا ‘کھانا دیا ‘اشرف غنی کا خاندان بھی پاکستان میں پلتا رہا اشرف غنی انڈیا کی سازشوں کا حصہ نہ بنے اور احسان فراموش نہ بنے ۔

(جاری ہے)

رحمان ملک نے کہا کے ہم پاکستان تحریک انصاف کے کسی ایسے احتجاج کا حصہ نہیں بنے گے جس میں کسی کے گھر کا گھیراوٴ کیا جائے۔ رحمان ملک کا کہنا تھا کے پاکستان مسلم لیگ (ن) کو بھی چائیے کے وہ پانامہ لیکس کا کوئی قابل قبول حل نکالے ورنہ پاناما پاناما نہیں سیاست سیاست کا کھیل بن جائے گا .رحمان ملک نے کہا کے عالمی برادری جو خود کو انسانی حقوق کا علمبردار سمجھتی ھے اسے چائیے کے وہ کشمیر میں جاری بھارتی دہشت گردی کا نوٹس لے ان کا مزید کہنا تھا کے انڈیا نے اپنے ملک سے انسانی حقوق کا قانون تک ختم کر دیا ھے اب امریکا اور یورپ کو انڈیا کے ساتھ اسی بنیاد پر انڈیا کے ساتھ اپنے ہر قسم کے سفارتی مراسم ختم کر دینے چائیے جب تک بھارت انسانی حقوق کے قانون کو دوبارہ اپنے ملک میں لاگو نہیں کرتا رحمان ملک نے کہا کے وہ انڈیا میں انسانی حقوق کے خاتمے کے مسئلہ کو برسلز میں یورپی یونین میں بھی اٹھائیں گے .ان کا کہنا تھا کے پاکستانی موجودہ حکومت کو چائیے کے پاکستان میں جاری دھشت گھردی میں را کی سازشوں کو عالمی برادری کے سامنے اٹھاے اور بھارت کو بے نقاب کرے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات