Live Updates

تحریک انصاف نے رائیونڈ مارچ کے حوالے سے دھمکیاں دینے پروزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی کیخلاف مقدمہ درج کرادیا

ہفتہ 17 ستمبر 2016 16:51

لاہور/فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 ستمبر۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف نے رائیونڈ مارچ کے حوالے سے دھمکیاں دینے والے وزراء اور رہنماؤں کے خلاف قانونی جارہ جوئی کرنے کا فیصلہ کر لیا جس کے بعد عابد شیر علی کے خلاف مقدمہ درج کرادیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو نجی ٹی وی کے مطابق تحریک انصاف نے رائیونڈ مارچ پر قائدین اور کارکنوں کو دھمکیاں دینے والے مسلم لیگ (ن) کے وزراء اور رہنماؤں کے خلاف مقدمات درج کرانے کا فیصلہ کیا ہے اور اس ضمن میں سب سے پہلے وزیر مملکت عابد شیر علی کیخلاف درخواست دائر کی گئی۔

ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف چیئرمین عمران خان نے مرکزی سیکرٹری جنرل فرخ حبیب کی ذمہ داری لگا ئی ہے کہ وہ فیصل آباد میں جا کرعابد شیرعلی کیخلاف پی ٹی آئی کی قیادت اور کارکنوں کو دھمکیاں دینے پر مقدمہ درج کرائیں جس کے بعد فرخ حبیب نے عابد شیر علی کے خلاف مقدمہ درج کرادیا۔اس کے علاوہ کے مسلم لیگ (ن) کے مقامی عہدیدار وں سمیت دیگررہنماؤں جن میں وزیر قانون پنجاب رانا ثناء االلہ بھی شامل ہیں پر مقدمات درج کرائے جائیں گے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات