دہشت گردوں کا آخری حدتک پیچھا کیا جا ئیگا،اقبال ظفرجھگڑا

ہفتہ 17 ستمبر 2016 16:38

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 ستمبر۔2016ء)خیبرپختونخوا کے گورنر انجینئراقبال ظفرجھگڑا نے مہمندایجنسی کی تحصیل انبار کے گاؤں پائی خان گئے جہاں انہوں نے ایک جرگہ سے خطا ب کرتے ہوئے کہاکہ دہشت گردوں کا آخری حدتک پیچھا کیا جا ئے گا۔گورنر نے مسجد دھماکے میں شہداء کیلئے فاتحہ خوانی کی اورزخمیوں کی صحت یابی کیلئے دعا کی۔

گورنر نے دھماکے میں تمام شہداء کے وارثاوں کیلئے ایک ایک سرکاری نوکری دینے کا اعلان بھی اعلان کیا۔ دھماکے میں تمام زخمیوں کیلئے مفت علاج کا بھی اعلان کیا۔

(جاری ہے)

گورنر نے شہداوں کے وارثاء کو چارچار لاکھ روپے چیک دیں اورتمام زخمیوں کیلئے ایک لاکھ پچاس ہزار روپے کا چیک دیا۔ خیبرپختونخوا کے گورنر انجینئرظفرجھگڑا نے بعدازاں ڈسٹرکٹ ہسپتال باجوڑ میں دھماکے زخمیوں ہونے والوں کی عیادت کی اوراس کی صحت یابی کیلئے دعا کی۔

گورنر نے دھماکے میں شہید ہونے والے مسجد کی تعمیری کا بھی اعلان کیا۔ گورنر نے گاؤں پائی خان مومندایجنسی میں پرائمری سکول اورسڑک کی تعمیر کابھی اعلان کیا۔ گورنر نے مہمندایجنسی میں شہید ہونے والے مسجد کا بھی دورہ کیا۔ اوروہاں پرشہداء کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی۔