ابو ظہبی:آرٹی اے نے حفاظتی انتظامات کو ملحوظ نہ رکھنے پر 301بھاری ٹرک ضبط کر لیئے

ہفتہ 17 ستمبر 2016 16:25

ابو ظہبی:آرٹی اے نے حفاظتی انتظامات کو ملحوظ نہ رکھنے پر 301بھاری ٹرک ..

ابو ظہبی:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔17ستمبر 2016ء): دبئی روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی ( آر ٹی اے ) 22,015انسپیکشن کیئے جس میں حفاظتی قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر 301بھاری گاڑیوں کو ضبط کیا گیا۔ آر ٹی اے نے تقریباََ12,837گاڑیوں میں چھوٹی بڑی فنی خرابیاں ریکارڈ کیں۔ بھاری ٹرکوں کے لیے مرتب کیے جانے والے قانون کے مطابق گاڑیوں میں مختلف خرابیوں کو دور کرنا مقصود ہو تاہے ۔

(جاری ہے)

تقریباََ301بھاری ٹرکوں میں پائے جانے والی خامیاں متعین کردہ قوانین کی سخت خلاف ورزی کے زمرے میں آتیں تھیں۔ اسلیئے ان تمام گاڑیوں کو ضبط کر لیا گیا۔تقریباَ۔5,013 گاڑیوں کو وارننگ بھی جاری کی گئی۔ آر ٹی اے حکام کا کہناہے کہ بڑی سڑکوں پر بھاری ٹرکوں کی وجہ سے حادثات میں عام گاڑیوں کے مقابلے میں زیادہ نقصان کا اندیشہ ہوتا ہے۔ اسلیئے ہم نے ان گاڑیوں کے لیئے حفاظتی کو ڈ آف کنڈکٹ بنایا ہوا ہے۔جس پر عمل نہ کرنے والی گاڑیوں کو ضبط کر لیا جاتا ہے ۔