Live Updates

عمران خان کے رائے ونڈ مارچ کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی گئی- جسٹس شاہد کریم کی سماعت کے لئے بڑا بنچ تشکیل دینے کی سفارش

Mian Nadeem میاں محمد ندیم ہفتہ 17 ستمبر 2016 16:11

عمران خان کے رائے ونڈ مارچ کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر ..

لاہور(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔17 ستمبر۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے رائے ونڈ مارچ کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی گئی ، دائر درخواست پر جسٹس شاہد کریم نے سماعت کے لئے بڑا بنچ تشکیل دینے کی سفارش کی ہے۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہدکریم نے مقامی شہری عاطف ستار کی درخواست اس سفارش کے ساتھ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو بھجوادی کہ سماعت کے لیے بڑا بنچ تشکیل دیا جائے۔

درخواست میں خدشہ ظاہر کیا گیاہے کہ عمران خان حکمران جماعت کے خلاف نفرت انگیز تقاریر کر رہے ہیں ،جس سے ملک میں انتشار پھیلنے اورمسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف کے کارکنوں میں تصادم کا اندیشہ ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عمران خان کو رائے ونڈ میں دھر نا دینے سے روکا جائے۔لاہور ہائیکورٹ کا فل بنچ اسی نوعیت کی ایک درخواست کی سماعت پہلے ہی کررہا ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات