3 پاکستانی بچوں نے ورلڈ اسکریبل چمپئن شپ اپنے نام کرلی

ہفتہ 17 ستمبر 2016 16:09

3 پاکستانی بچوں نے ورلڈ اسکریبل چمپئن شپ اپنے نام کرلی

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 ستمبر۔2016ء) فرانس میں ہونے والی ورلڈ اسکریبل چمپئن شپ پاکستان کے 3 بچوں نے اپنے نام کرلی ہے۔ فرانس میں منعقدہ ورلڈ اسکریبل چمپئن شپ میں بھارت سمیت 12 ممالک سے تعلق رکھنے والے بچوں نے شرکت کی۔ پاکستان کے چوتھی جماعت کے طالب علم 9 سالہ مونس نے انڈر 10 اسکریبل چیمپیئن شپ میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔

(جاری ہے)

انڈر 12 میں عماد علی نے جبکہ انڈر 14 میں پاکستان کے ہشام عادل نے کامیابی حاصل کی۔اسکریبل چمپئن شپ کے فاتح تینوں بچوں کا وطن واپسی کے موقع پر کہنا تھا کہ کامیابی کی خوشی کے ساتھ حکومت اور وزارت کھیل کی بے حسی کا بھی شکوہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسکریبل گیم کسی طرح سے بھی آسان نہیں جس طرح پاکستان میں دیگر کھیلوں کو پذیرائی ملتی ہے اسی طرح دنیا میں ملک کا نام روشن کرنے والے بچوں کو بھی ملنی چاہئے تھی لیکن دنیا میں کامیابی کے جھنڈے گھاڑنے کے باوجود حکومت کی جانب سے حوصلہ افزائی نہ دینا حوصلہ شکن عمل ہے۔

متعلقہ عنوان :