ملتان ‘انٹر میں پہلی پوزیشن لینے والا طالبعلم دنیا میں نہ رہا

ہفتہ 17 ستمبر 2016 16:09

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 ستمبر۔2016ء) اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ ملتان نے جنرل گروپ کے نتائج کا اعلان کردیا تاہم لڑکوں میں پہلی پوزیشن حاصل کرنیوالا طالب علم وقاص روٴف اب اس دنیا میں نہیں رہا۔

(جاری ہے)

وقاص نے انٹر آرٹس کے امتحانات میں 1013 نمبر حاصل کرکے لڑکوں میں پہلی پوزیشن حاصل کی، تاہم جب بورڈ حکام نے ان کے گھر پر رابطہ کیا تو ان کے والد نے افسوس ناک خبر سنائی کہ ان کا ہونہار بیٹا انتقال کرچکا ہے۔

وقاص کے والد عبدالروٴف کے مطابق رواں برس 11 جولائی کو ان کے بیٹے کو برین ہیمرج ہوا اور دماغ کی شریان پھٹنے کے باعث وہ اللہ کوپیاراہو گیا۔وہاڑی سے تعلق رکھنے والے طالب علم وقاص کے والد بیٹے کی پوزیشن کا سن کر آبدیدہ ہوگئے اور انھوں نے اس کا انعام وصول کیا۔اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ وہ اللہ کی رضا پر راضی ہیں اور انھیں اپنے بیٹے پر فخر ہے۔

متعلقہ عنوان :