عدالت نے لال مسجد کیس میں سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کو اشتہاری قرار دیدیا ‘ملزم کی جائیداد ضبط کر نے کاحکم

ہفتہ 17 ستمبر 2016 16:07

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 ستمبر۔2016ء) عدالت نے لال مسجد کیس میں سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کو اشتہاری قرار دے دیا ہے۔

(جاری ہے)

سیشن کورٹ نے لال مسجد کیس میں سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے ملزم کی جائیداد ضبط کرنے کا حکم دیدیااس کے علاوہ عدالت نے پرویز مشرف کے ضامنوں کی ضمانتیں بھی ضبط کرنے کا حکم دیا، عدالت نے ضامن نذیر احمد اور جان محمد کے شورٹی بانڈز بھی ضبط کرنے کا حکم دیا۔ پرویز مشرف کی حاضری سے استثنیٰ اور صدارتی استثنیٰ کے لئے درخواستوں کو غیر موثر قرار دے دیا گیا۔واضح رہے کہ ایڈیشنل سیشن جج نے 25 جون کو لال مسجد کیس میں پرویز مشرف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :