دنیا بھر میں 2016 کی پہلے 6ماہ کے دوران ایک کروڑ سے زائد افراد نے ترک وطن کیا-شام، یمن اور ترکی کے باشندے سر فہرست
میاں محمد ندیم ہفتہ 17 ستمبر 2016 15:51
واشنگٹن(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔17 ستمبر۔2016ء) دنیا بھر میں 2016 کی پہلے 6ماہ کے دوران ایک کروڑ سے زائد افراد نے ترک وطن کیا، جن میں شام، یمن اور ترکی سے ہجرت کرنے والے سر فہرست ہیں۔ یہ بات داخلی طور پر نقل مکانی کرنے والوں کے اعداد و شمار پر نظر رکھنے والے مرکز نے بتائی ہے۔ادارے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جنوری سے اگست کے دوران مسلح تنازع کے نتیجے میں شام میں 900000 افراد نے نقل مکانی کی، جب کہ یمن میں 478000 اور ترکی میں یہ تعداد 355000 تھی قدرتی آفات کے نتیجے میں لاکھوں لوگ متار ہوئے، جیسا کہ سیلاب کے باعث چین میں 20 لاکھ جب کہ انڈونیشیا میں 946000 افراد نقل مکانی پر مجبور ہوئے۔
گروپ نے بتایا ہے کہ 16 ملکوں میں لوگوں نےداخلی طور پر نقل مکانی کی، جب کہ تنازع اور تشدد کی کارروائیوں کے نتیجے میں میں اِن چھ کروڑ متاثرین میں سے دو تہائی افراد شامل تھے۔(جاری ہے)
رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ کئی مہاجرین کی ابتدا ملک کے اندر بے دخل ہونے کے باعث ہوتی ہے، جنھیں تحفظ اور اعانت درکار ہوتا ہے، تب کہیں وہ ترک وطن کرتے ہیں یا سرحد عبور کرنے پر مجبور ہوتے ہیں۔یہ رپورٹ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سربراہ اجلاس کے آغاز سے قبل جاری کی گئی ہے، جس دوران مہاجرین اور تارکینِ وطن کے معاملے پر غور ہوگا۔
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.