عید آپریشنز کے بعد البیراک افسران کا صفائی صورتحال کا جائزہ، کارکردگی تسلی بخش رہی

سینٹری سٹاف کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا، 10دن کی اعزازی تنخواہ بھی دی جائے گی

ہفتہ 17 ستمبر 2016 15:25

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 ستمبر۔2016ء) عید الاضحی کے بعد صفائی کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے البیراک افسران نے شہر کا دورہ کیا اورصفائی آپریشنز کی کامیا ب تکمیل پر اطمینان کا اظہار کیا ۔ اس موقع پر کمپنی ترجمان کا کہنا تھا کہ عیدالاضحی صفائی کے حوالے سے میگا ایونٹ ہوتا ہے جسے اہم چیلنج کے طور پر لیا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

اضافی وسائل اور گاڑیوں کی مدد سے عید آپریشنز اس سال بھی انتہائی کامیابی سے مکمل کر لیے گئے ہیں ۔ ہزاروں ٹن کوڑا ٹھکانے لگانے اور تینوں دن فیلڈ میں موجود رہنے پر البیراک انتظامیہ نے سینڑی ورکرز اور البیراک سٹاف کا شکریہ ادا کیا اور ان کی خدمات کو سراہا ۔ اس موقع پرعید کے دوران فیلڈ میں ڈیوٹی سرانجام دینے والے سٹاف کے لیے اعزازی تنخواہ کا بھی اعلان کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :