سعودی عرب سے حجاج کرام کو واپس لانے والی پشاور کے لئے پروازیں تاخیر کا شکار ہو گئیں

ہفتہ 17 ستمبر 2016 15:25

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 ستمبر۔2016ء) سعودی عرب سے حجاج کرام کو واپس لانے والی پشاور کے لئے پروازیں تاخیر کا شکار ہو گئیں، ہفتہ کے روزپشاور آنے والی تینوں پروازیں تین سے چار گھنٹے تاخیر کا شکار ہیں۔

(جاری ہے)

پشاور کے باچا خان ائر پورٹ پر ہفتہ کے روز سے شروع ہونے والے حج آپریشن میں تینوں فلائٹس تاخیر کا شکار ہوگئیں،پروازوں میں نجی ائرلائن کی پرواز ایس وی سیون نائن فور تین گھنٹے ،،جدہ سے آنے والی قومی ائر لائن کی پرواز پی کے سیون تھری سکس اور نجی ائرلائن کی تیسری پرواز این ایل ٹو زیرو زیرو تھری دو گھنٹے تاخیر کا شکار ہیں ،باچا خان انٹر نیشنل ائر رپورٹ پرنجی ائر لائن کی حج کی پہلی پرواز دوپہردو بجے ،دوسری پی آئی اے کی تین بجے اور سعودی ائیر لائن کی پرواز چار بجے پہنچیں گی ،پہلے روز تین پروازوں سے نو سو پینسٹھ حجاج واپس وطن پہنچیں گے۔

پشاورباچان ایئرپورٹ پر صوبے کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے لوگ اپنے رشتہ داروں کاانتظار کرتے رہے۔

متعلقہ عنوان :