گورنرخیبر پختونخوا اقبال ظفرجھگڑا کا مہمند ایجنسی کا دورہ

ہفتہ 17 ستمبر 2016 15:25

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 ستمبر۔2016ء)گورنرخیبر پختونخوا اقبال ظفرجھگڑا نے مہمند ایجنسی کا دورہ کیا ۔گورنر نے تمام شہدا کے ورثا کو سرکاری نوکری دینے اور بم دھماکے سے متاثرہ مسجد کی فوری تعمیر کا اعلان کیا گورنر نے جاں بحق افراد کے ورثا میں تین تین لاکھ اور زخمیوں میں ایک ایک لاکھ روپے کے چیک تقسیم کئے۔

(جاری ہے)

گورنرخیبر پختونخواہ اقبال ظفر جھگڑا نے مہمند ایجنسی امبار تحصیل گاؤں پائی خان کا دورہ کیا اور جائے حادثہ پہنچے ،گورنر اقبال ظفر جھگڑا نے حادثہ میں شہید ہونے والے افراد کے گھر گئے اور فاتحہ خوانی کی اور زخمیوں کی صحت یابی کیلئے دعا کی۔

گورنر نے دھماکے میں جان افراد کے ورثا میں تین تین لاکھ روپے اور زخمیوں کو ایک ایک لاکھ روپے کے چیک تقسیم کیے ۔گورنر نے تمام شہدا کے ورثا کو سرکاری نوکری دینے اور بم دھماکے سے متاثرہ مسجد کی فوری تعمیر کا اعلان کیا -انہوں نے پائی خان میں پرائمری سکول کی تعمیر اور روڈ بنانے کا بھی اعلان کیا۔