مسقط سے جعلی سفری دستاویز پر لاہور آنے والا مسافر ایئر پورٹ پر پکڑا گیا ، ایف آئی اے کے حوالے

ہفتہ 17 ستمبر 2016 15:24

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 ستمبر۔2016ء) لاہور ائیرپورٹ پر امیگریشن حکام نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی دستاویز پر سفر کرنے والے مسافر کو گرفتار کر لیا ۔بتایا گیا ہے کہ لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر امیگریشن حکام نے مسقط سے لاہور آنے والے مسافر کو جعلی سفری دستاویز پر حراست میں لے کر ایف آئی اے کے حوالے کر دیا ۔

(جاری ہے)

امیگریشن حکام کا کہنا ہے کہ مسافر نجی ایئر لائن کی پرواز ڈبلیو وائے342سے لاہور پہنچا جہاں اس سے سفری دستاویز چیک کیے گئے تو پتہ چلا کہ وہ جعلی اٹالین ریزیڈنس کارڈ پر سفر کر رہا تھا ۔حکام نے مزید بتایا ہے کہ ملزم منڈی بہاالدین کا رہائشی ہے جسے گرفتار کر کے مزید تفتیش کیلئے ایف آئی اے کے انسداد انسانی سمگلنگ سیل منتقل کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :