لاہور ہائیکورٹ نے خالی آسامیوں پر کامیاب امیدواروں کی فہرست جاری کردی

ہفتہ 17 ستمبر 2016 15:24

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 ستمبر۔2016ء) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سید منصور علی شاہ کی منظور ی کے بعدعدالت عالیہ میں بیلدار،کک، دفتری،فراش، فائرمین، ہیلپر، نائب قاصد، ڈرائیور اور ڈسٹنگ کولی کی خالی آسامیوں پر کامیاب ہونے والے77 امیدواروں کی فہرست جاری کردی گئی۔ مذکورہ بھرتی گریڈ تین، پانچ اور سات کی پوسٹوں پر کی گئی ہے۔

فہرست کے مطابق بیلدار کی آسامی پرجاوید منصب علی،خانسامہ کی آسامیوں پر شہباز شہزاد، محمد ناصر، محمد مصب، کاشف الطاف، واجد شہزاد، محمد نعیم، عاقب رسول اور بابر احمد، دفتری کی آسامی پر حسان احمد، ڈسٹنگ کولی کی آسامیوں پر فیصل حیات، محمد ثقلین، فراش کی آسامی پر دانیال برکت، فائرمین کی آسامی پرعدنان عزیزاور ہاشم علی، ہیلپر کی آسامیوں پر شیراز مسیح، اللہ جوایا، محمد اجمل منظور اور محمد سلمان، نائب قاصد کی آسامیوں پرقیصر ہ نازلی، محمد عاشر فاروق، نعمان جمیل، شیراز خان، ندیم مسیح، امتیاز علی، سید اجلال حیدر بخاری، سمیع اللہ، شہناز کوثر، نزاکت نذیر، ناصر عباس، محمد عمران، خالد محمود، دلاور صدیق، سیف الرحمان، محمد بخش، اسد پرویز، شکیلہ بی بی، محمد زاہد چشتی، احمد رضا، حافظ محمد راحیل شفیق، حافظ نعیم سعیدی، رضوان اختر، کرامت علی، عمر فاروق، فیصل محمود، عدنان الیاس، صدام حسین، نوید الرحمان، محمد فراز ملک، عبد الوحید، ادریس شاہد، محمد طیب، کاشف احسن، علی حسن، آصفہ خانم، محمد تنویر، صائمہ یٰسین، محمد فیصل، نوید اختر، سمیع اللہ، سلمان رسول، محمد یوسف رفی، محمد جواد مسعود، کمال شبیر، طاہرہ پروین، علی رضا طاہر، سید ظل حسنین، عثمان حسن اور محمد سرفراز جبکہ ڈرائیور کی خالی آسامیوں پر تنویر عالم نور،اختر شاویز، محمد مدثر صادق، محمد نجف، محمد بشیر شاکر، محبوب احمد، محمد ارشد اور وقاص انجم کو کامیاب قرار دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

مذکورہ بالا کامیاب امیدواروں کی تفصیلات لاہور ہائی کورٹ کی ویب سائٹwww.lhc.gov.pk پر بھی دیکھی جاسکتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :