کر پٹ سسٹم کیخلاف اپوزیشن جماعتوں کومصلحت نہیں جرات کا مظاہرہ کر نا ہوگا‘ چوہدری محمدسرور

ہفتہ 17 ستمبر 2016 15:21

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 ستمبر۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما و سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ کر پٹ سسٹم کیخلاف اپوزیشن جماعتوں کومصلحت نہیں جرات کا مظاہرہ کر نا ہوگا ،بعض اپوزیشن جماعتوں کا مصلحت پن بھی ملک کیلئے خطر ناک ہوگا تحر یک انصاف اقتدار کی نہیں اصولوں کی جنگ لڑ رہی ہے جسکے لیے سب کچھ قر بان کر نے کو تیار ہیں ،اصولوں کی جنگ میں تعدادنہیں نظریہ دیکھا جاتا ہے، (ن) لیگ تحر یک انصاف سے خوفزدہ ہے اور قوم کو گمراہ کر نے کی ناکام کوشش کررہی ہے مگر ان کو ناکامی کے سواکچھ نہیں ملے گا ۔

وہ تحر یک انصاف کے یوتھ کنونشن سے خطاب کر رہے تھے جبکہ اس موقعہ پر یوتھ ونگ کے کوارڈی نیٹر وسیم چوہدری سمیت دیگر عہدیداروں اور کارکنان بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ ملک میں کر پٹ سسٹم کے خلاف تحر یک انصاف کی جنگ پوری قوم کی جنگ ہے جس میں تمام اپوزیشن جماعتوں کوملک اور قوم کے مفادات کے تحفظ کیلئے ہمارا ساتھ دینا ہوگا ۔

انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف نے ہمیشہ اصولوں اور نظر ے کی سیاست کی جس کیلئے ہم ماضی میں قر بانیاں دے چکے ہیں اور آئندہ بھی کسی قر بانی سے دریغ نہیں کیا جا ئیگا اور تحر یک انصاف ملک میں تبدیلی کی جنگ جیت کر ہی رہے گی ۔ انہوں نے کہا کہ حقیقت میں حکومت تحریک انصاف کی وجہ سے خو ف کاشکارہے کیونکہ حکمران جانتے ہیں کہ عوام تحر یک انصاف کے ساتھ ہے اور کر پٹ نظام کا خاتمہ آج نہیں تو کل لازمی ہو جائیگا یوتھ ونگ کے کوارڈی نیٹر وسیم چوہدری نے کہا کہ عمران خان ہی قومی امنگوں کے مطابق سیاست کر رہے ہیں یہی وجہ ہے کہ عوام انکے ساتھ ہیں اور عمران خان کو وزیر اعظم بننے سے دنیا کی کوئی طاقت نہیں روک سکتی ۔

انہوں نے کہا کہ کر پٹ حکمرانوں کا اصل ٹھکانہ جیل ہے جس سے انکو کوئی بچا نہیں سکے گا ۔

متعلقہ عنوان :