گوجرانوالہ‘ رائیونڈ مارچ روکنے کیلئے مسلم لیگ یوتھ ونگ کی ڈنڈا بردار فورس قائم

رائیونڈ مارچ کیا گیا تو خود پہنچ کر اپنے قائد کے گھر کی حفاظت کرینگے‘لیگی کارکنان

ہفتہ 17 ستمبر 2016 15:16

گوجرانولہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 ستمبر۔2016ء) تحریک انصاف کا رائیونڈ مارچ روکنے کیلئے گوجرانوالہ میں مسلم لیگ یوتھ ونگ نے ڈنڈا بردار فورس قائم کردی ہے، کارکنوں کا کہنا ہے کہ رائیونڈ مارچ کیا گیا تو خود پہنچ کر اپنے قائد کے گھر کی حفاظت کرینگے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رائیونڈ مارچ کے اعلان کے بعد مسلم لیگ یوتھ ونگ کے کارکنوں نے بھی اعلان کیا ہے کہ کسی کو بھی رائیونڈ مارچ کی اجازت نہیں دینگے۔

گوجرانوالہ میں مسلم لیگ یوتھ ونگ نے ڈنڈا بردار فورس قائم کردی ہے، ذرائع کے مطابق ن لیگ نے ڈنڈا بردار فورس عمران خان کا رائیونڈ مارچ روکنے کیلئے بنائی ہے جبکہ یوتھ ونگ پنجاب کے جوائنٹ سیکریٹری شعیب بٹ نے کارکنوں کو ٹریننگ بھی دی، کارکن پش اپ لگا کر ٹریننگ کر رہے ہیں۔ن لیگ کے کارکنان کا کہنا تھا کہ رائیونڈ مارچ کیا گیا تو خود پہنچ کر اپنے قائد کے گھر کی حفاظت کرینگے