لاہور‘ امیگریشن حکام کی ایئر پورٹ پر کارروائی ‘جعلی دستاویز پر سفر کرنے والا مسافر گرفتار

ہفتہ 17 ستمبر 2016 15:13

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 ستمبر۔2016ء) امیگریشن حکام نے علامہ اقبال ایئر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے جعلی دستاویز پر سفر کرنے والے مسافر کو گرفتار کر لیا ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ امیگریشن حکام نے مسقط سے لاہور آنے والے مسافر کو جعلی سفری دستاویز پر حراست میں لے کر ایف آئی اے کے حوالے کر دیا امیگریشن حکام کا کہنا ہے کہ مسافر نجی ایئر لائن کی پرواز ڈبلیو وائے342 سے لاہور پہنچا جہاں اس سے سفری دستاویز چیک کیے گئے تو پتہ چلا کہ وہ جعلی اٹالین ریزیڈنس کارڈ پر سفر کر رہا تھا حکام نے مزید بتایا ہے کہ ملزم منڈی بہاالدین کا رہائشی ہے جسے گرفتار کر کے مزید تفتیش کیلئے ایف آئی اے کے انسداد انسانی سمگلنگ سیل منتقل کردیا گیا ہے ۔