ایس ایس پی ضلع ملیر راوٴ انوار کی معطلی کے بعد ‘ایس ایس پی کورنگی کو ضلع ملیر کااضافی چارج دیدیا گیا‘ نوٹیفکیشن جاری

ہفتہ 17 ستمبر 2016 15:13

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 ستمبر۔2016ء)ایس ایس پی ضلع ملیر راوٴ انوار کی معطلی کے بعد ایس ایس پی کورنگی کو ضلع ملیر کا اضافی چارج دیدیا گیا جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ایس ایس پی کورنگی نعمان صدیقی کو ضلع ملیر کا چارج دیدیا گیا ،نعمان صدیقی کے پاس ایس ایس پی ایسٹ کا اضافی چارج بھی موجود ہے دوسری طرف ڈی آئی جی ضلع غربی ذو الفقار لاڑک کوضلع شرقی کا اضافی چارج دیدیا گیا ہے۔