ایم کیو ایم یونٹ اورسیکٹرآفس میں کارروائی‘ زیرزمین اسلحہ برآمد

ہفتہ 17 ستمبر 2016 15:12

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 ستمبر۔2016ء) رینجرز نے ایم کیوایم کے سیکٹر اور یونٹ آفس میں چھاپہ مار کرزیر زمین چھپایا گیا اسلحہ اور بارود برآمد کر لیا۔

(جاری ہے)

ترجمان رینجرزکے مطابق ایم کیو ایم کے گولیمار یونٹ 167 اور سیکٹر آفس نیو کراچی میں کارروائی کے دوران زیر زمین چھپایا گیا اسلحہ اور بارود برآمد کر لیا گیا۔ترجمان رینجرز نے بتایا کہ اسلحہ اور ایمونیشن زیر زمین چھپایا گیا تھا اور شہرمیں بدامنی اور ٹارگٹ کلنگ کے لیے استعمال کیا جانا تھا۔اسلحے اور ایمونیشن میں ایک عدد ایل ایم جی، 12 ایم ایم رائفل، دو ایس ایم جی اور چارمیگزین ایس ایم جی شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :