پنجاب حکومت کے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں رینجرز کی تعیناتی اور اختیارات کے حوالے سے معاملات طے نہ ہو سکے

رینجرز کیلئے محدود علاقوں میں محدود اختیارات کیساتھ کام کرنے کی تجویز پیش ‘اختیارات بارے فیصلہ آئندہ اجلاس میں ہو گا

ہفتہ 17 ستمبر 2016 15:12

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 ستمبر۔2016ء) پنجاب حکومت رینجرز اختیارات کے بارے میں تذبذب کا شکار ہوگئی‘اعلیٰ سطح کے اجلاس میں رینجرز اختیارات کے بارے میں فیصلہ نہ ہو سکا۔تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں رینجرز کی تعیناتی اور اختیارات کے حوالے سے معاملات طے نہ ہو سکے، اجلاس میں محکمہ داخلہ کی جانب سے بھیجوائی گئی سمری پر غور کیا گیا۔

اجلاس میں رینجرز کیلئے محدود علاقوں میں محدود اختیارات کیساتھ کام کرنے کی تجویز بھی پیش کی گئی۔ذرائع کے مطابق رینجرز پنجاب میں کس حد تک بااختیار ہو گی، اس کا فیصلہ آئندہ اجلاس میں ہوگا، اجلاس میں اعلی حکومتی عہدیدار چیف سیکرٹری، محکمہ داخلہ سمیت دیگر متعلقہ افسران شریک تھے۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ چند روز قبل پنجاب میں نیشنل ایکشن پلان پر عملدر آمد شروع کیا گیا اور محکمہ داخلہ پنجاب نے رینجرز تعیناتی کی سمری وزیراعلیٰ کو ارسال کی تھی،وزارت داخلہ نے صوبے میں رینجرز کو پاکستان رینجرز ا?رڈیننس کے تحت 60 روز کے لیے اختیارات دینے کی تجویز دی اور رینجرز کو جے آئی ٹیز میں نمائندگی دینے کی سفارش کی گئی تھی۔

واضح رہے کہ یوم دفاع پر جی ایچ کیو میں ہونے والی مرکزی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے واضح کیا تھا کہ مستقل امن کے لیے ناگزیر ہے کہ نیشنل ایکشن پلان پر اس کی روح کے مطابق عمل کیا جائے تاکہ دہشت گردی جڑ سے ختم ہو۔

متعلقہ عنوان :