75 ہزار پناہ گزین شام اور اردن کی سرحد کے درمیانی علاقے میں پھنسے ہوئے ہیں- سینکڑوں خوراک اور طبی امداد کی عدم فراہمی کی وجہ سے موت کا شکار ہو رہے ہیں۔ایمنسٹی انٹرنیشنل
میاں محمد ندیم ہفتہ 17 ستمبر 2016 15:11
واشنگٹن(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔17 ستمبر۔2016ء) انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ تقریباً 75 ہزار پناہ گزین شام اور اردن کی سرحد کے درمیانی علاقے میں پھنسے ہوئے ہیں جن میں سے سیکڑوں خوراک اور طبی امداد کی عدم فراہمی کی وجہ سے موت کا شکار ہو رہے ہیں۔ تنظیم کی طرف سے یہ انکشاف ایک ایسے وقت سامنے آیا ہے جب پناہ گزینوں کے بحران سے متعلق امریکہ میں دو اعلیٰ سطحی اجلاس ہونے جا رہے ہیں۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اس سرحدی علاقے سے ایک وڈیو بھی حاصل کی جس میں پتھریلے اور چٹانوں والے علاقے میں خستہ حال قبریں اور وہاں موجود پناہ گزینوں کی مفلوک الحالی کو دیکھ کر بظاہر یوں لگتا ہے کہ دنیا انھیں فراموش کر چکی ہے۔(جاری ہے)
گزشہ ایک سال سے بھی کم عرصے میں اس ویرانے میں پھنسے لوگوں کی تعداد چند سو سے 75 ہزار تک پہنچی ہے۔ایمنسٹی انٹرنیشنل کی عہدیدار سارا حشاش نے امریکی نشریاتی ادارے کو بتایا کہ جن لوگوں سے تنظیم نے بات کی انھوں نے یہاں شدید اضطرابی کیفیت کا تذکرہ کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ خوراک ختم ہو رہی ہے، بیماریاں پھیل رہی ہیں، کچھ لوگ قابل علاج امراض کی وجہ سے مر رہے ہیں۔ اور جو سب سے زیادہ افسوسناک بات تھی وہ یہ کہ اگر انھیں طبی سہولت دستیاب ہو پاتی تو یہ زندگیاں بچائی جا سکتی تھیں۔شام اور اردن کی سرحدوں کے اس درمیانی علاقے کو برم کہا جاتا ہے اور یہ گزشتہ جون کو اس وقت بند کر دیا گیا تھا جب داعش کے مشتبہ عسکریت پسندوں کے ایک کار بم حملے میں اردن کے چھ فوجی ہلاک ہو گئے تھے۔حشاش کا کہنا تھا کہ سرحد پر اضافی سکیورٹی قابل فہم ہے لیکن اردن کے حکام کو انسانی حقوق کے قوانین کا بھی پاس کرنا چاہیے۔انھوں نے مزید کہا کہ اردن کم ازکم اس علاقے میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امدادی سرگرمیوں کو بحال کرے۔گزشتہ ماہ کے اوائل میں اقوام متحدہ کے ادارہ برائے خوراک نے کرینز کے ذریعے یہاں تقریباً ایک ماہ تک کا راشن اور طبی امداد فراہم کی تھی۔اقوام متحدہ کی خصوصی ایلچی اینجلینا جولی بھی رواں ہفتے کے اوائل میں اردن کے دورے کے موقع پر ان پناہ گزینوں کی صورتحال کو اجاگر کر چکی ہیں۔ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بین الاقوامی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ اس بحران سے نمٹنے کے لیے آئندہ ہفتے ہونے والے اجلاسوں میں مشترکہ طور پر بات کرے۔پیر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پناہ گزینوں کے معاملے پر بات ہو گی جب کہ اس موضوع پر ایک کانفرنس کی میزبانی امریکی صدر براک اوباما کر رہے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.