جدہ: نیسماء ائیر لائن کی انتظامیہ نے نومبر سے اندرون ملک پروازیں چلانے کا عندیہ دے دیا

ہفتہ 17 ستمبر 2016 15:00

جدہ: نیسماء ائیر لائن کی انتظامیہ نے نومبر سے اندرون ملک پروازیں چلانے ..

جدہ:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔17ستمبر 2016ء): سعودی عرب ائیر لائن کے علاوہ مصر کی فضائی کمپنی نیسماء ائیر لائن نے نومبر کے مہینے سے اندرون ملک پروازوں کا سلسلہ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے ۔

(جاری ہے)

نیسماء ائیر لائن کمپنی اس سے پہلے سعودی عرب اور مصر کے درمیان تین ائیر بسA320اور ایک عددA319پہلے ہی چلا رہی ہے ۔ نیسماء ائیر لائن سعودی عرب کے جنوبی شہر حائل سے اپنی پروازوں کا باقاعدہ آغاز کریگی ۔ حائل سے اندرونِ ملک 12مقامات تک پروازوں کا سلسلہ چلایا جائے گا۔ جدہ ، ریاض اور دمام کے لیے 68سیٹوں پر مشتمل چھوٹے طیارے چلائیں جائیں گے۔