رینجرز کی کارروائی ،زیر زمین اسلحہ اور گولیوں کی بڑی کھیپ برآمد

ہفتہ 17 ستمبر 2016 14:59

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔17 ستمبر۔2016ء) کراچی میں رینجرز کی کارروائی زیرزمین دفن اسلحہ اوربڑی تعداد میں گولیاں برآمدرینجرزترجمان کے مطابق پاکستان رینجرز سندھ نے نیوکراچی اورگلبہارکے علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے زیرزمین دفن اسلحہ کی بڑی کھیپ برآمد کرلی ترجمان کے مطابق اسلحہ متحدہ کے سیکٹراوریونٹ کے قریب زمین میں دفن کیاگیاتھابرآمدہونے والے اسلحہ میں2ایس ایم جی ،12سیون ایم ایم رائفلیں میگزین اورگولیاشامل ہیں ترجمان رینجرزکے مطابق مذکورہ اسلحہ کراچی میں ٹارگٹ کلنگ اوربدامنی میں استعمال ہوناتھا۔

متعلقہ عنوان :