کراچی، لسبیلہ فیڈریل بی ایریا اورجمشید کوارٹرمیں فائرنگ سے تین افرادزخمی

ہفتہ 17 ستمبر 2016 14:52

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔17 ستمبر۔2016ء) لسبیلہ فیڈریل بی ایریا اورجمشید کوارٹرمیں فائرنگ سے تین افرادزخمی طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل ،تفصیلات کے مطابق گلبہارتھانے کی حدود لسبیلہ ثناء ٹاور کے قریب نامعلوم سمت سے آکرگولی لگنے سے 25سالہ عبدالقیوم ولد غلام محمدزخمی ہوگیا،جس کوطبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیاگیاادھرجوہرآبادکے علاقے فیڈریل بی ایریامکان نمبرR-261بلاک 9کے باہرڈکیتی مزاحمت پر63سالہ سیدمسعود ولد شجاع فائرنگ سے زخمی ہوگیا،ادھرجمشید کوارٹرکے علاقے نشترروڈفلمستان کے قریب نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 25سالہ بلال ولد حسین زخمی ہوگیا،پولیسکے مطابق واقعہ ڈکیتی مزاحمت کے باعث پیش آیا۔

متعلقہ عنوان :