کراچی ، دومنشیات فروش گروپوں میں تصادم ،ایک گروپ کے دوکارندے زخمی

ہفتہ 17 ستمبر 2016 14:52

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔17 ستمبر۔2016ء) کراچی کے علاقے چینسرگوٹھ میں دومنشیات فروش گروپوں میں تصادم ایک گروپ کے دوکارندے زخمی ،تفصیلات کے مطابق بعدازاں ٹارگٹڈآپریشن کے دوران 10مشتبہ افراد زیرحراست بھاری مقدار میں منشیات اسلحہ اوردیگرسامان برآمد،تفصیلات کے مطابق چینسرگوٹھ کے علاقے بندوباڑے میں دومنشیات فروش گروپوں کے درمیان علاقے پرقبضے کی جنگ شروع ہوگئی ،دونوں گروپوں کے کارندوں میں تلخ کلانی کے بعد فائرنگ کاسلسلہ جاری ہوگیااوردونوں گروپوں کے کارندوں نے موچہ سنبھال لیااورایک دوسرے کے علاقوں میں جاکرہوائی فائرنگ کررہے ہیں جس سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا ہے اورعلاقہ مکین گھروں میں محصور ہوکررہ گئے ہیں،باخبرذرائع نے بتایا کہ مذکورہ تصادم میں گینگ وارگروپ کاکمانڈرشانی عرف ملتانی کے دوکارندے زخمی ہوئے ہیں،ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ مذکورہ تصادم گزشتہ تین روزسے جاری ہے جبکہ ہفتہ کے روزشدت اختیار کرگیاتھااورمذکورہ تصادم علاقے پرقبضے اوربندوباڑے میں چلنے والے جوئے کے اڈے کے باعث ہوا ہے،تصادم کے بعد حساس اداروں کے اہلکاروں نے چنیسرگوٹھ کے اطراف میں ٹارگٹڈآپریشن کرتے ہوئے 10مشتبہ افراد کوحراست میں لے کرتفتیش کیلئے نامعلوم مقام پرمنتقل کردیا۔

متعلقہ عنوان :