شیخو پورہ،پولیس اور حساس اداروں کی مشترکہ کارروائی ،10 ملزمان گرفتار،اسلحہ برآمد

ہفتہ 17 ستمبر 2016 14:51

شیخوپورہ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔17 ستمبر۔2016ء ) شیخوپورہ پولیس اور حساس اداروں نے سٹی سرکل شیخوپورہ میں سرچ آپریشن کے دوران دس ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے بھاری مقدار میں اسلحہ بر آمد کر لیا ،ڈسٹرکٹ پولیس شیخوپورہ کے ترجمان نے میڈیا نے کو بتایا کہ پولیس اور حساس اداروں کو اطلاع ملی کہ تھا نہ سٹی اے ڈویژن کے علاقہ محلہ مسلم گنج طارق روڑمیں مشکوک افراد کی نقل و حرکت جاری ہے جس پر پولیس اور حساس اداروں نے مشترکہ کاروائی کرکے بھاری مقدار میں اسلحہ اور دس ملزمان کو گرفتار کر لیا ، سرچ آپریشن کے دوران برآمد ہونے والے اسلحہ میں کلاشن کوف، سیون ایم ایم رائفل ، پسٹل ، سینکڑوں کی تعداد گولیاں سمیت ممنوعہ بو ر کا اسلحہ بھی شامل ہے ، جبکہ گرفتار ہونے والے ملزمان کو مزید تفتیش کے لیے تھانہ سٹی اے ڈویژن شیخوپورہ منتقل کر دیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :