Live Updates

پا نامہ لیکس کیخلاف تحریک انصاف کا رائیونڈ جلسہ تاریخی ہوگ،پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی افتخار علی مشوانی

ہفتہ 17 ستمبر 2016 14:35

مردان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 ستمبر۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی افتخار علی مشوانی نے اپنے طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا ہے کہ پا نامہ لیکس کیخلاف تحریک انصاف کا رائیونڈ جلسہ تاریخی ہوگا۔ جلسے میں عوام کا سمندر نظر آئیگا۔ عوام دشمن جمہوریت نے ملک کو دیوالیہ کردیا۔ جمہوریت کی آڑ میں ملک میں لوٹ مار کابند نہ ہونے والا سلسلہ جاری ہے۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم اور ان کی فیملی کو احتساب کے کٹہرے میں لاکر دم لیں گے۔ اُنہوں نے کہا ہے کہ حکومت کرپشن کلچر کا فروغ کلچر چاہتی ہے۔ نواز حکومت اگر کرپشن کا خاتمہ چاہتی تو اب تک تحقیقاتی کمیشن بن چکا ہوتا۔ اور ملک میں دھرنوں اور احتجاجی جلسوں کی نوبت نہ آتی مگر موجود حکمرانوں سے کسی احتساب کی توقع نہیں کی جاسکتی۔اُنہوں نے کہاہے کہ اپوزیشن جماعتوں کا کرپشن کیخلاف اور احتساب کیلئے تحریک انصاف کا ساتھ دینا ہوگا ۔ یہی ملک وقوم کے بہترین مفاد میں ہوگا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات