شاہ پور کانجراں میں چلر پھٹنے سے فیکٹری کی چھت گر گئی ، 3مزدور جاں بحق اور 2زخمی ہوگئے

Mian Nadeem میاں محمد ندیم ہفتہ 17 ستمبر 2016 14:26

شاہ پور کانجراں میں چلر پھٹنے سے فیکٹری کی چھت گر گئی ، 3مزدور جاں بحق ..

لاہور(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔17 ستمبر۔2016ء) پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور کے نواحی علاقے شاہ پور کانجراں میں چلر پھٹنے سے فیکٹری کی چھت گر گئی ، حادثے میں 3مزدور جاں بحق اور 2زخمی ہوگئے ہیں۔جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین اور مقامی افراد نے فیکٹری انتظامیہ پر چھت گرنے کے بعد باہر نکلنے والا گیٹ بند کرنے کا الزام عائد کردیا ہے ،جس کی وجہ سے امدادی کام تاخیر کا شکار ہوا۔

(جاری ہے)

ملتان روڈ پر ایک بیکری مصنوعات بنانے والی فیکٹری میں زوردار دھماکا ہوا، جس سے فیکٹری کے مٹھائی بنانے والے حصے کی چھت گر گئی، چھت گرنے سے 5 مزدور ملبے تلے دب گئے۔امداد ٹیموں کے پہنچنے تک ملبے تلے دبے 3 مزدورصفدر،خضر اور وقاص جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کےلیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ورثا نے الزام عائد کیا ہے کہ دھماکے کے بعد انتظامیہ نے مرکزی گیٹ بند کردیا، جس کی وجہ سے امدادی ٹیموں اور شہریوں کو ملبے تلے دبے افراد کو ریسکیو کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔واقعے کے بعد پولیس کی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں اور تحقیقات شروع کرتے ہوئے دو سپروائزرز کو حراست میں لے کر مقدمہ درج کرلیا ہے۔

متعلقہ عنوان :