شرمین عبید چنائے نے قندیل بلوچ کی زندگی پر فلم سازی کا باقاعدہ آغاز کردیا

ہفتہ 17 ستمبر 2016 14:05

شرمین عبید چنائے نے قندیل بلوچ کی زندگی پر فلم سازی کا باقاعدہ آغاز ..
ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 ستمبر۔2016ء) آسکرایوارڈ یافتہ ہدایت کارہ شرمین عبید چنائے نے قندیل بلوچ کی زندگی پر فلم سازی کا باقاعدہ آغاز کردیا۔اطلاعات کے مطابق آسکر ایوارڈ یافتہ شرمین عبید چنائے نے دوماہ قبل غیرت کے نام پر اپنے ہی بھائی وسیم کے ہاتھوں قتل کی گئی ماڈل قندیل بلوچ کی زندگی پر فلم بنانا شروع کردی ہے۔

(جاری ہے)

فلم میں شرمین عبید چنائے کے ہمراہ غیرملکی نشریاتی ادارے اورایک بین الاقوامی این جی او بھی فلم کیپراجیکٹ کا حصہ ہیں۔فلم میں قندیل بلوچ کے خاندان کی روایات، مشکلات اورق ندیل کی روایات سے بغاوت اور قتل کے محرکات کو موضوع بنایا گیا ہے۔واضح رہے کہ قندیل بلوچ کو ملتان کے مضافاتی علاقے مظفرگڑھ کے گرین ٹاوٴن میں اپنے گھرمیں گلہ گھونٹ کرقتل کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :