ملتان کی تحصیل شجاع آباد میں بیٹے نے کاروبار کیلئے پیسے نہ دینے پر سگے باپ کو قتل کر دیا

ہفتہ 17 ستمبر 2016 14:05

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 ستمبر۔2016ء) ملتان کی تحصیل شجاع آباد میں بیٹے نے سگے باپ کو قتل کر دیا ۔پولیس کے مطابق قتل کا واقعہ شجاع آباد کے علاقے آلے والی کے قریب پیش آیا جب 20 سال کے مجاہد نے اپنے باپ بشیر کو چھریوں کے وار کرکے قتل کردیا اور فرار ہوگیا۔

(جاری ہے)

پولیس نے بتایا کہ ملزم بیٹے نے کاروبار کیلئے باپ سے پیسے مانگے تھے تاہم نہ دینے پر اسے قتل کردیاپولیس کے مطابق ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :