ایشین بیچ گیمز اور انٹرنیشنل ایونٹس کی تیاری کے سلسلہ میں مختلف کھیلوں کے کھلاڑیوں کے تربیتی کیمپ کا دوسرا مرحلہ شروع

ہفتہ 17 ستمبر 2016 13:56

اسلام آباد ۔ 17 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔17 ستمبر۔2016ء)پاکستان سپورٹس بورڈ کے تعاون سے جاری ایشین بیچ گیمز اور دوسرے انٹرنیشنل ٹورنامنٹس کی تیاری کے سلسلہ میں مختلف کھیلوں کے کھلاڑیوں کے تربیتی کیمپ کا دوسرا مرحلہ عیدالضحیٰ کی چھٹیوں کے باعث گذشتہ روز پاکستان سپورٹس کمپلیکس میں شروع ہوگیا۔

(جاری ہے)

پاکستان سپورٹس بورڈ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر امتیاز حسین ملک کے مطابق جوجسٹو، ریسلنگ، کبڈی، ہینڈبال اور والی بال شامل ہیں۔ ایشین بیچ گیمز 24 ستمبر سے ویت نام میں شروع ہونگی۔