قومی ٹیم ایشین بیچ نیٹ بال چیمپئن شپ میں شرکت کرے گی، مدثر آرائیں

ہفتہ 17 ستمبر 2016 13:56

اسلام آباد ۔ 17 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔17 ستمبر۔2016ء)پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر آرائیں نے کہا ہے کہ قومی ٹیم ایشین بیچ نیٹ بال چیمپئن شپ میں شرکت کرے گی۔

(جاری ہے)

انٹرنیشنل ٹورنامنٹ ملائیشیاء میں 19 او ر 20 نومبر کو کھیلا جائے گا جس میں 24 ممالک کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔ اس سلسلہ میں قومی ٹیم کی تیاری کے حوالے سے تربیتی کیمپ 10 اکتوبر سے کراچی میں شروع ہوگا جس میں ملک بھر سے 16 کھلاڑیوں کو مدعو کیا گیا ہے۔