Live Updates

عوام نے عمران خان کی احتساب ریلیوں کو مسترد کردیا ہے۔حمزہ شہبازشریف

عمران خان کا راتوں رات وزیراعظم بننے کا خواب چکنا چور ہوگیا،وزیراعظم بننے کیلئے جلاوطنی کاٹنا پڑتی ہے،احتساب کی باتیں کرنے والے ملکی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہیں۔مرکزی رہنماء مسلم لیگ (ن)کی میڈیا سے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 17 ستمبر 2016 13:54

عوام نے عمران خان کی احتساب ریلیوں کو مسترد کردیا ہے۔حمزہ شہبازشریف

ساہیوال(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17ستمبر2016ء) :مسلم لیگ (ن)کے مرکزی رہنماء حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ عوام نے عمران خان کی احتساب ریلیوں کو مسترد کردیا ہے،عمران خان کا راتوں رات وزیراعظم بننے کا خواب چکنا چور ہوگیا،وزیراعظم بننے کیلئے جلا وطنی کاٹنا پڑتی ہے،اٹک جیل میں جانا پڑتا ہے، احتساب کی باتیں کرنے والے ملکی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے آج ہڑپہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ نے دھاندلی کے دعوے مسترد کردیے ہیں،دھرنا سیاست کرنے والے اب ذاتیات پر اتر آئے ہیں،ہم نے کبھی ذاتیات والی بات نہیں کی،عمران خان آپ بھی دھرنوں اور گھر جانیوالی باتیں چھوڑ دیں،ایک صاحب طاہرالقادری ملک چھوڑ کر چلے گئے ہیں،2018ء میں بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم کردی جائیگی۔انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ پاکستان میں انتشار کی سیاست کو جنم دے رہے ہیں لیکن عوام کو نوازشریف پر اعتماد ہے۔

2018ء میں بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم کردی جائیگی۔کراچی کے حالات کافی بہتر ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان قوم کے فائدے کی سیاست کرو۔حمزہ شہباز شریف نے کہا کہ عمران خان روز زبردستی میدان لگاتے ہیں۔لیکن اصل میدان 2018میں سجے گا۔عمران خان کا احتساب 2018میں خیبرپختونخواہ میں بھی ہوگا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :