انسداددہشتگردی عدالت میں دہشتگردوں کو علاج کی سہولیات فراہم کرنے کے کیس کی سماعت

وسیم اختر،رؤف صدیقی،عبدالقادر پٹیل اورانیس قائمخانی کو عدالت میں پیش،ڈاکٹر عاصم طبیعت کی خرابی کے باعث عدالت میں پیش نہ ہوسکے

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 17 ستمبر 2016 13:54

کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17ستمبر2016ء) :انسداددہشتگردی عدالت کراچی میں دہشتگردوں کو علاج کی سہولیات فراہم کرنے کے کیس کی سماعت ہوئی،جس میں ڈاکٹر عاصم طبیعت کی خرابی کے باعث عدالت میں پیش نہ ہوسکے،انکی خراب طبیعت کے بارے عدالت کو آگاہ کردیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق انسداددہشتگردی عدالت کراچی میں دہشتگردوں کو علاج کی سہولیات فراہم کرنے کے کیس کی سماعت ہوئی۔وسیم اختر،رؤف صدیقی،عبدالقادر پٹیل اورانیس قائمخانی کو عدالت میں پیش کردیا گیا،جبکہ پیپلزپارٹی کے رہنماء عبدالقادر پٹیل کو انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کردیا گیاہے۔