ڈاکو کانسٹیبل اور شہری سے موٹر سائیکل و نقدی لوٹ کر فر ار ہو گئے

ہفتہ 17 ستمبر 2016 13:53

ملتان ۔17ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔17 ستمبر۔2016ء)پولیس کانسٹیبل اور شہری سے ڈاکوؤں نے موٹر سائیکل اور رقم لوٹ لی ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق تھانہ شاہ رکن عالم میں تعینات پولیس کانسٹیبل ماجد جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب تین بجے ڈیوٹی ختم کر کے موٹر سائیکل پر گھر جارہا تھا کہ چوک شاہ عباس کے قریب تین ڈاکوؤں نے اسے روکا اور گن پوائنٹ پر اس سے اپلائیڈ فار موٹر سائیکل چھین لیا اور فرار ہوگئے پولیس تھانہ شاہ شمس نے کاروائی شروع کر دی ہے دوسری واردات متی تل روڈ پر ہوئی جہاں ضیاء الرحمن سے تین ڈاکوؤں نے موٹرسائیکل ، موبائل فون اور ہزاروں روپے چھین لئے ۔ پولیس تھانہ الپہ نے کاروائی شروع کر دی ہے۔