تیز رفتار کار کی زد میں آ کر 65سالہ شخص جاں بحق

ہفتہ 17 ستمبر 2016 13:51

ملتان ۔17ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔17 ستمبر۔2016ء) تیز رفتار کار کی زد میں آکر موٹر سائیکل سوار 65سالہ شخص جاں بحق ہو گیا ۔ پولیس کے مطابق قادر پورراں کارہائشی 65سالہ حق نواز موٹر سائیکل پر پل عاشقے والی کے قریب جارہا تھا کہ راستے میں تیز رفتار کار نے اسے کچل دیا حق نواز نے موقع پر دم توڑ دیا نامعلوم ڈرائیور کار سمیت فرار ہوگیا ۔

(جاری ہے)

پولیس تھانہ شاہ شمس نے لاش قبضے میں لیتے ہوئے کاروائی شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :