ایس پی استور کی زیر صدارت امن و امان اور سیکیورٹی امور کے حوالے سے اجلاس،تمام داخلی راستوں پر چیکنگ سخت کرنے کا حکم

ہفتہ 17 ستمبر 2016 13:39

استور ۔ 17 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔17 ستمبر۔2016ء) ضلع استور میں امن و امان اور سیکیورٹی امور کے حوالے سے اہم اجلاس زیر صدارت ایس پی محمد اسحاق ضلعی ہیڈ کوارٹراستورمیں منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں انہوں پولیس اہلکاروں کو ہدایت کی کہ تمام داخلی چیک پوسٹوں پر چیکنگ مذید سخت اور رات میں گشت کے نظام کو بہتر بنایا جائے ،مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھی جائے تاکہ کوئی دہشت گرد ضلع میں داخل نہ ہو سکے ۔اجلاس میں میں ایس پی نے پولیس کو اپنی کاکردگی مذید بہتر کرنے کی ہدایت کی ۔انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی امور میں کوتاہی ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی اور فرائض میں غفلت برتنے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :