پاکستان چک بال فیڈریشن کے زیر اہتمام 3 روزہ تربیتی کیمپ 25 ستمبر سے مظفر آباد میں شروع ہو گا

ہفتہ 17 ستمبر 2016 13:35

ایبٹ آباد۔ 17 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔17 ستمبر۔2016ء) پاکستان چک بال فیڈریشن کی جانب سے 3 روزہ تربیتی کیمپ 25 ستمبر سے مظفر آباد میں شروع ہو گا۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں رائیل پریذیڈنٹ چک بال فیڈریشن محمد اقبال نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان چیک بال فیڈریشن پاکستان میں مقبول ترین کھیل بن چکا ہے، ہزارہ ڈویژن میں چیک بال کا کھیل بہت کم وقت میں تمام اضلاع تک پھیل گیا ہے، مانسہرہ چک بال ایسوسی ایشن کے صدر اور پاکستان چک بال ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ تمریز خان نے دن رات محنت کر کے بٹگرام، مانسہرہ، ہری پور اضلاع میں ٹیمیں تیار کی ہیں جبکہ ایبٹ آباد، تورغراور کوہستان مِں بھی جلد کیمپ کا انعقاد کیا جائے گا۔

تمام کیمپ میں ٹریننگ کے فرائض ہزارہ یونیورسٹی کے اسسٹنٹ کوچ تمریز خان انجام دیں گے۔ تمریز خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ باسکٹ بال کی طرح اب چک بال بھی ہزارہ ڈویژن کا مقبول ترین کھیل ہو گا کیونکہ پاکستان چک بال فیڈریشن خصوصی طور پر ہزارہ ڈویژن میں چک بال کھیل پر توجہ دے رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :