مانسہرہ شہر میں جگہ جگہ جانوروں کی الائشیں جمع ہونے سے فضاء میں بدبو پھیل گئی

ہفتہ 17 ستمبر 2016 13:35

مانسہرہ۔ 17 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔17 ستمبر۔2016ء) مانسہرہ شہر میں جگہ جگہ جانوروں کی الائشیں جمع ہونے سے فضاء میں بدبو پھیل گئی۔

(جاری ہے)

مختلف محلہ جات میں رکھے گئے کوڑے دان میں جانوروں کے فضلات کے باعث بدبو اورتعفن سے شہری گلے اور سانس کے مرض میں مبتلا ہونے لگے ہیں۔عیدالاضحٰی کے روز سے ہی محلہ جات اور زیارت کہو قبرستان کے سامنے بنے ڈمپنگ ڈرم کوڑاکرکٹ سے بھر گئے ہیں جس سے لوگوں کو دشواری کا سامنا ہے۔ شہریوں نے ٹی ایم اے سے گندگی تلف کرنے کا مطالبہ کیا ہے،

متعلقہ عنوان :