پولیس نے عیدالاضحٰی سے قبل لاپتہ ہونے والے 14 سالہ بچے کو راولپنڈی سے برآمد کر لیا

ہفتہ 17 ستمبر 2016 13:31

مانسہرہ۔ 17 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔17 ستمبر۔2016ء) پولیس نے مانسہرہ کے ڈھانگری چوک سے عیدالاضحٰی سے قبل لاپتہ ہونے والے 14 سالہ بچے کو راولپنڈی سے برآمد کر لیا ۔

(جاری ہے)

ایس ایچ او سٹی سعید الرحمن نے بتایا کہ ڈھانگری چوک مانسہرہ کا رہائشی 14 سالہ ابراہیم ولد ارشاد عید سے قبل لاپتہ ہو گیا تھا جس پر والدین نے اغواء کا مقدمہ درج کرایا ، پولیس نے انتھک کوششوں کے بعد ابراہیم کو راولپنڈی سے بازیاب کر کے والدین کے حوالہ کر دیا ہے۔ بچہ کا کہنا ہے کہ وہ گھریلو تشدد کے باعث گھر چھوڑ کر بھاگا ہے۔

متعلقہ عنوان :