مانسہرہ میں کمسن بچہ کے قاتل باپ کوجوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ کر دیا گیا

ہفتہ 17 ستمبر 2016 13:31

مانسہرہ۔ 17 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔17 ستمبر۔2016ء) مانسہرہ میں کمسن بچہ کے قاتل سفاک باپ کو جوڈیشل ریمانڈ پرجیل روانہ کر دیاگیا۔ سفاک باپ نے مخالفین کو پھنسانے کے لئے اپنے 6 سالہ بیٹے کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا ، ایس ایچ او سٹی نے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نیو بائی پاس پل پر صفدر ولد خان جی نے اپنے6 سالہ بیٹے مزمل کو سوتے ہوئے فائرنگ کر کے اس لئے قتل کر دیاکہ وہ اپنے مخالفین جنہوں نے مبینہ طور پر اس کی بیوی کو اغواء کیا ہے کو پھنسا سکے۔ ملزم کو ارتکاب جرم کے بعد ایس ایچ او سٹی نے گرفتار کر کے آلہ قتل برآمد کر لیا اورجوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :