ایبٹ آباد، نامعلوم افراد گھر سے طلائی زیورات اور نقدی لوٹ کر فرار

ہفتہ 17 ستمبر 2016 13:29

ایبٹ آباد۔ 17 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔17 ستمبر۔2016ء) ایبٹ آباد کے علاقہ عثمان آباد میں نامعلوم چورگھر کا صفایا کر گئے، چورگھر کے مکینوں کی عدم موجودگی میں گھر سے طلائی زیورات اور نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے۔

(جاری ہے)

ایبٹ آباد کے علاقہ عثمان آباد کے رہائشی نعیم شاہ کے اہل خانہ گذشتہ روز گھر سے باہرگئے ہوئے تھے کہ نامعلوم چورگھر کے تالے توڑ کر 6 تولہ طلائی زیورات، ڈیڑھ لاکھ روپے کی نقدی اور دیگر سامان لوٹ کر فرارہو گئے۔ متاثرہ شخص کی درخواست پر میرپور پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :