قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کالعدم لیاری امن کمیٹی کے دفاتر بھی گرانے کا فیصلہ کر لیا

ہفتہ 17 ستمبر 2016 13:26

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 ستمبر۔2016ء) قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کالعدم لیاری امن کمیٹی کے دفاتر بھی گرانے کا فیصلہ کر لیا ۔ذرائع کے مطابق کراچی میں ایم کیو ایم کے بعد اب لیاری امن کمیٹی کے غیر قانونی دفاتر کو بھی مسمار کرنے کا فیصلہ ہوا ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے لیاری ، یوسف گوٹھ ، ملیر اور پرانا گولیمار میں امن کمیٹی کے دفاتر کا سروے کیا ہے الفلاح روڈ ، سنگولین ، سربازی محلہ ، سعید آباد اور علی محمد محلے کا بھی سروے کیا گیا ہے ۔

ذرائع نے بتایا کہ ان علاقوں میں لیاری امن کمیٹی کے تمام دفاتر غیر قانونی طور پر بنائے گئے ہیں ‘ مواچھ گوٹھ ، گلبہار اور الیاس گوٹھ میں بھی امن کمیٹی کے دفاتر کی معلومات حاصل کر لی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :