ملتان ٹرین حادثہ ‘ تحقیقات کیلئے بنائی گئی ٹیم نے تمام ذمہ داروں کے بیان ریکارڈ کر لئے رپورٹ کل پیش کی جائیگی

ہفتہ 17 ستمبر 2016 13:26

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 ستمبر۔2016ء) ملتان میں ہونے والے ٹرین حادثے کی تحقیقات کیلئے بنائی گئی ٹیم نے تمام ذمہ داروں کے بیانات ریکارڈ کر لیے ہیں،انکوائری رپورٹ اتوار کو پیش کی جائے گی ۔

(جاری ہے)

انکوائری ٹیم میں اسسٹنٹ جنرل منیجر ٹریفک مقصودالنبی اور فیلڈ جنرل انسپکٹر ریلوے میاں محمد ارشد نے تمام ذمہ دار افراد کے بیانات قلم بند کر لئے ہیں اور اپنی رپورٹ بنا کر اتوار کوپیش کریں گے ۔

نجی ٹی وی کے مطابق اس ریلوے ایکسیڈنٹ کی تمام ذمہ داری آٹو بلاک سگنل سسٹم پر ڈالنے کی تیاریاں کی جارہی ہیں، جس میں اس سسٹم کے تحت سگنل کی تبدیلی غیر متوقع قرار دی جا سکتی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ اسٹیشن ماسڑاور ڈرائیور نے ریڈ سگنل کے باوجود گاڑی روانہ کی جس کی وجہ سے حادثہ ہوا اور قیمتی جانوں کا نقصان ہوا،ٹرین کا ڈرائیور بھی انڈر ریسٹ تھا، جو حادثہ کی وجہ بنا ۔

متعلقہ عنوان :