جدہ: سعودی خاتون نے چرس پینے کے لیے زبردستی کرنے والے شوہر سے طلاق لے لی

ہفتہ 17 ستمبر 2016 13:09

جدہ:  سعودی خاتون نے چرس پینے کے لیے زبردستی کرنے والے شوہر سے طلاق لے ..

جدہ :(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔17ستمبر 2016ء): سعودی فیملی کورٹ نے 20سالہ سعودی خاتون کے حق میں خلع کے لیے دائر کیے جانے والے مقدمے میں فیصلہ دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق سعودی خاتون نے عدالت میں بتایا کہ اس کا شوہر اس سے گالی گلوچ اور نازیبا رویہ رکھتا ہے ۔ اسکے علاوہ اس کا شوہر اسے زبردستی چرس پینے پر آمادہ کر تا ہے ۔

(جاری ہے)

عدالت نے سعودی خاتون کے حق میں فیصلہ دیتے ہوئے کہاکہ خاتون کو اس کی خواہش کے مطابق فی الفور طلاق دی جائے۔

و ا ضع رہے کہ سعودی عرب میں خلع کے لیئے دائر مقدمات میں 80فیصد کا تعلق شوہروں کے منشیات استعمال کرنے کی وجہ سے ہوتا ہے ۔ اسلامی قوانین کے مطابق خاتون کو تشدد ، گھریلو ناچاکی ، یا کسی بھی طرح کی مشکلات کے مدِنظر خلع کا حق حاصل ہے ۔ جبکہ عام شوہر کو ایسے معاملات میں طلاق دینے کا حق دیا گیاہے ۔