مکہ: قربانی کا گوشت ہوٹل پر بیچنے والے غیر ملکی گرفتار، 150کلو گرام گوشت ضبط

ہفتہ 17 ستمبر 2016 12:57

مکہ: قربانی کا گوشت ہوٹل پر بیچنے والے غیر ملکی گرفتار، 150کلو گرام گوشت ..

مکہ :(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔17ستمبر 2016ء): العزیزیہ کے علاقے میں قربانی کا گوشت مختلف ہوٹلوں پر بیچنے والے دو افراد گرفتار ملزمان کے قبضے سے 150کلو گرام گوشت برآمد ۔تفصیلات کے مطابق حجاج کرام کو حفظان ِ صحت کے اصولوں کے مطابق کھانہ فراہم کرنے کے لیے مکہ میونسیپلیٹی حکام نے متعدد ٹیمیں ترتیب دیں ہوئی ہیں۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز میونسیپلیٹی حکام کو اطلاع ملی تھی کہ دو افراد قربانی کا گوشت مختلف ہوٹلوں پر سپلائی کر رہے ہیں۔ جبکہ سپلائی کیا جانے والا گوشت غیر معیاری بھی ہے ۔ میونسپیلٹی حکام نے چھاپہ مار کر ملزمان کے قبضے سے 150کلو گرام گوشت ضبط کر لیا۔ ملزمان نے اعتراف کیا ہے کہ وہ قربانی کا گوشت مختلف ہوٹلوں پر دیے رہے تھے۔ملزمان کو مکہ پولیس اسٹیشن منتقل کردیاگیا۔