بلاول بھٹو کی کراچی میں 18اکتوبر کو ریلی نکالنے کی تیاری

ریلی اسی مقام سے نکالی جائیگی جہاں 18اکتوبرکو ختم ہوئی تھی،ریلی 18اکتوبر کے شہدا کی یاد میں نکالی جائیگی،پارٹی چیئرمین نے سندھ کمیٹی کے رہنماؤں کومشاورت کیلئے آج بلاول ہاؤس طلب کرلیا۔پارٹی ذرائع

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 17 ستمبر 2016 12:41

بلاول بھٹو کی کراچی میں 18اکتوبر کو ریلی نکالنے کی تیاری

کراچی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17ستمبر2016ء) :پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے کراچی میں 18اکتوبر کو ریلی نکالنے کی تیاریاں شروع کردیں،ریلی اسی مقام سے نکالی جائیگی جہاں 18اکتوبر کو ختم ہوئی تھی،ریلی کے ذریعے امن کا پیغام اورسیاسی طاقت کامظاہرہ کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

پارٹی ذرائع کے مطابق پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو نے پیپلزپارٹی سندھ کمیٹی کے رہنماؤں کو آج بلاول ہاؤس طلب کرلیاہے۔اجلاس میں بلاول بھٹو ریلی کے حوالے سے مشاورت اور لائحہ عمل مرتب کرینگے۔ریلی 18اکتوبر کے شہدا کی یاد میں نکالی جائیگی۔ریلی کے سلسلے میں بلاول بھٹو سے وزیراعلیٰ سندھ،مشیر اطلاعات،نفیسہ شاہ،نثار کھوڑو سمیت دیگر رہنماء بلاول سے ملاقات کرینگے۔